حکومت کا یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان

The government has suddenly announced a public holiday; a notification has been issued
حکومت نے یکم مئی 2026 کو یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی تاکہ مزدور طبقے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ ہر سال اس دن کو محنت کشوں کے حقوق اور ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اس موقع پر بینکوں کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق یکم مئی کو تمام بینک ملک بھر میں بند رہیں گے، جس کے باعث مالی لین دین بھی معطل رہے گا۔
رواں سال یومِ مزدور جمعہ کے دن آ رہا ہے، جس کے باعث ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے ساتھ ملا کر سرکاری اور نجی ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹی میسر آئے گی۔ اس سے شہریوں کو ایک طویل ویک اینڈ بھی حاصل ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










