پی ٹی آئی خود بتائے وہ کتنے حصوں میں بٹ چکی ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی قیادت اور تنظیمی ڈھانچے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ اب کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت ہی باقی نہیں رہی۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور اب یہ جماعت خود ہی بتائے کہ وہ کتنے حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر پھیلا ہوا انتشار اور گروپ بندی اس مقام پر پہنچ گئی ہے، جہاں کسی مخالف کو دخل اندازی کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی، کیونکہ پارٹی رہنما خود ہی ٹیلی ویژن اسکرینوں پر ایک دوسرے کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو اسلام آباد میں احتجاج سے روک دیا، سہیل آفریدی پر اظہار عدم اطمینان
خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی ٹاپ لیڈرشپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو قیادت پارٹی کو چلا رہی ہے، ان کے پاس سیاست دان ہونے کی کوئی سند یا تجربہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت خود اپنی جماعت کو تباہ کرنے کے لیے کافی ہے اور حکومت کو ان کے معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔
ان کا اشارہ پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں کی طرف تھا، جو حالیہ دنوں میں میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، جس سے پارٹی کے اندر موجود شدید خلفشار واضح طور پر عوامی سطح پر سامنے آ گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










