جمعرات، 30-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/13هـ (30-04-2026م)

30 جون کی ڈیڈ لائن!!! گاڑی مالکان ہوجائیں ہوشیار، اہم خبر آگئی

30 اپریل, 2026 10:31

سندھ حکومت نے صوبے میں ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔

 اس فیصلے کے تحت تمام گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹرز کو 30 جون 2026 تک اپنی گاڑیوں کے روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کو ڈیجیٹل نظام میں منتقل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد پرانے دستی کاغذات قابلِ قبول نہیں ہوں گے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق اس اقدام کا مقصد جعلی دستاویزات اور کاغذی نظام میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا خاتمہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سسٹم سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے بھی نجات ملے گی۔

حکومت کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کو آن لائن سسٹم میں فوری اپڈیٹ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ فیلڈ دفاتر کو روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کا ہدف بھی دیا گیا ہے تاکہ مقررہ وقت تک تمام گاڑیاں ڈیجیٹل نظام میں شامل ہو سکیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ 30 جون کے بعد اگر کسی گاڑی کے پاس ڈیجیٹل دستاویزات موجود نہ ہوئیں تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔