گیس کے نئے گھریلو کنکشن سے متعلق صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

Big news has emerged regarding gas suspension
ملک میں گیس کا بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے، جس کے باعث نئے گھریلو گیس کنکشنز عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔ آر ایل این جی (RLNG) کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے ہزاروں صارفین کی درخواستیں التوا کا شکار ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پہلے سے جمع کرائی گئی درخواستوں پر بھی فی الحال عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ارجنٹ واوچر اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین کے کنکشنز کا عمل بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ پابندی اچانک نہیں بلکہ گیس کی مسلسل کمی اور سپلائی کے دباؤ کے باعث لگائی گئی ہے۔ اس فیصلے سے وہ صارفین زیادہ متاثر ہوئے ہیں جو طویل عرصے سے نئے کنکشن کے منتظر تھے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کئی سال کی پابندی کے بعد نئے گیس کنکشنز دوبارہ جاری کیے گئے تھے۔ اس دوران سینکڑوں صارفین کو کنکشن فراہم بھی کیا گیا، لیکن موجودہ بحران نے یہ عمل ایک بار پھر روک دیا ہے۔
سوئی ناردرن گیس کے سینئر جنرل مینیجر عمران یوسف کے مطابق آر ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے یہ عارضی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سپلائی بہتر ہوگی، نئے کنکشنز کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان میں سی این جی سیکٹر سے گیس کی فراہمی کم کر کے پاور سیکٹر کو منتقل کرنا بھی شامل ہے۔
گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گھریلو صارفین کو ترجیح دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خاص طور پر کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو روزمرہ مشکلات کم ہوں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











