جمعرات، 30-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/13هـ (30-04-2026م)

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر اسکیم کا آغاز کر دیا، شہریوں کو آسان قرضوں کی فراہمی

30 اپریل, 2026 14:39

وزیراعظم نے غریب اور متوسط طبقے کو چھت فراہم کرنے کے لیے اپنا گھر اسکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت شہریوں کو ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران اپنی حکومت کے فلیگ شپ منصوبے اپنا گھر اسکیم کا اجرا کر دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اہل افراد میں مکانات کی تعمیر کے لیے چیکس بھی تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ یہ اسکیم کسی خاص علاقے یا صوبے کے لیے نہیں بلکہ اس کا دائرہ کار چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر تک پھیلا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اسکیم کے پہلے سال کے لیے 50 ہزار گھروں کی تعمیر کی خاطر 321 ارب روپے کی فنانسنگ مختص کی گئی ہے، جبکہ حکومت کا حتمی ہدف 5 لاکھ گھروں کی فراہمی ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستحق شہریوں کو اپنی چھت بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے تک کا قرض انتہائی آسان شرائط پر دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا گھر اسکیم کا اجرا کردیا

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خود ماہانہ بنیادوں پر اس اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے تاکہ شفافیت اور تیزی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی ایک بڑی تعداد اپنی چھت سے محروم ہے اور انہیں یہ سہولت فراہم کرنا حکومت کا مقدس فریضہ ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کے فروغ سے ملک میں معاشی پہیہ چلتا ہے اور روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

اسی تقریب کے دوران وزیراعظم نے ملکی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے والے مایہ ناز برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں 2 سال کے لیے بلیو پاسپورٹ دینے کا بھی اعلان کیا، تاکہ ان کی بین الاقوامی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہو سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔