جمعرات، 30-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/13هـ (30-04-2026م)

لاہور میں خواتین کے اغواء کے واقعات، سینکڑوں کیسز تاحال حل نہ ہو سکے

30 اپریل, 2026 15:30

لاہور میں خواتین کے اغواء اور جنسی استحصال کے واقعات پر قابو نہ پایا جا سکا۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود صورتحال تشویشناک دکھائی دیتی ہے۔

مریم نواز شریف کی جانب سے خواتین کو “ریڈ لائن” قرار دیا گیا، مگر زمینی حقائق اس کے برعکس نظر آتے ہیں۔ پولیس اب تک اس ریڈ لائن کی مکمل حفاظت کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران 824 خواتین لاپتہ ہوئیں، جنہیں تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔ یہ واقعات 2021 سے 2025 کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کیسز لاہور کینٹ ڈویژن میں سامنے آئے، جہاں 282 خواتین اب تک لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور صدر ڈویژن کی 152 خواتین کا بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا، حالانکہ ان کے مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

حالیہ واقعے میں مناواں کے علاقے میں 24 سالہ خاتون سونیا کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ملزمان نے لاش کو اس کے کمسن بچے سمیت کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا۔ اس افسوسناک واقعے کے باوجود پولیس اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔

پولیس ڈیٹا کے مطابق لاہور سٹی ڈویژن میں 124 خواتین، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 110، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 100 خواتین تاحال لاپتہ ہیں۔ اسی طرح سول لائنز ڈویژن سے اغواء ہونے والی 56 خواتین بھی ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق تمام کیسز میں مقدمات درج کیے گئے، مگر عملی پیش رفت محدود رہی۔ زیادہ تر کیسز فائلوں تک ہی محدود دکھائی دیتے ہیں، جس سے انوسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔