ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ اہم اعلان ہو گیا

Big good news for those applying for a driving license; an important announcement has been made
موٹروے پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس کی ادائیگی کا نیا اور آسان نظام متعارف کروا دیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت اب فیس کی ادائیگی مکمل طور پر کیش لیس طریقے سے کی جا سکے گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز زغر علی نے اسلام آباد میں اس سہولت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ترجمان کے مطابق شہری اب ایزی پیسہ، جاز کیش اور مختلف بینکنگ ایپس کے ذریعے گھر بیٹھے لائسنس فیس ادا کر سکتے ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ بینکوں کے چکر لگانے کی ضرورت بھی ختم ہو جائے گی۔
اسلام آباد ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی میں کیو آر کوڈ مشینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں، جن کے ذریعے فوری ادائیگی ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ سہولت جلد ہی دیگر شہروں تک بھی پھیلائی جا رہی ہے، جن میں شیخوپورہ اور کوئٹہ شامل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












