اسلام آباد ہائی کورٹ نے کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ کی لیز منسوخی کیخلاف درخواست خارج کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ کی لیز منسوخی کے خلاف دائر کردہ اپارٹمنٹ مالکان اور بی این پی کمپنی کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ کی لیز منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں پر اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے بی این پی کمپنی اور اپارٹمنٹ مالکان کی جانب سے دائر کی گئی ان درخواستوں کو خارج کر دیا ہے، جن میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی یعنی سی ڈی اے کے لیز منسوخ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد یہ مختصر فیصلہ سنایا اور درخواستیں نمٹا دی ہیں، تاہم فیصلے کی وجوہات اور تفصیلی وجوہات پر مبنی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : قبائلی سردار کو شناختی کارڈ یا ڈومیسائل کی تصدیق کا اختیار نہیں، آئینی عدالت
واضح رہے کہ سی ڈی اے نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور دیگر قانونی وجوہات کی بنا پر کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ کی لیز منسوخ کر دی تھی، جس کے بعد بی این پی کمپنی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اپارٹمنٹ مالکان نے بھی اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے عدالت میں درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔ اس عمارت کا معاملہ گزشتہ کئی برسوں سے عدالتوں اور انتظامی اداروں کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔
لیز منسوخی کے فیصلے کے برقرار رہنے سے اب اس عمارت کے مستقبل اور وہاں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کے حوالے سے نئے قانونی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










