شارع فیصل پر سفر کرنے والے موٹرسائیکل و گاڑی مالکان خبردار!!! اہم فیصلہ ہوگیا

Motorcycle and car owners traveling on Shahrah-e-Faisal be alert!!! An important decision has been made
کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور حادثات میں کمی لانے کے لیے شاہراہ فیصل پر نئی اسپیڈ لمٹ نافذ کر دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کاروں اور موٹر سائیکلوں کے لیے رفتار کی حد 70 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئی رفتار کی حد پر سختی سے عمل کریں تاکہ نہ صرف حادثات سے بچا جا سکے بلکہ جرمانوں سے بھی محفوظ رہا جا سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی کراچی کی اہم شاہراہوں پر اسپیڈ لمٹس مقرر کی گئی تھیں۔ اس وقت شاہراہ فیصل پر کار اور جیپ کے لیے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بس اور ٹرک کے لیے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ حد مقرر تھی۔ موٹر سائیکل کے لیے بھی اسی طرح کی حد رفتار نافذ کی گئی تھی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












