انٹرن شپ کے خواہشمند طلبہ کیلئے سنہری موقع!!! اپلائی کرنے کا آسان طریقہ جان لیں

Golden opportunity for students interested in internships!!! Learn the easy way to apply
پنجاب میں محکمہ صحت نے طلبہ اور نوجوان فارماسیسٹ کے لیے ایک اہم انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے صحت کے شعبے میں عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے مطابق یہ انٹرن شپ پروگرام خاص طور پر فارمیسی اور متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ہے۔ اس میں سرکاری جامعات کے فارما ڈی طلبہ، گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس شامل ہو سکتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ طلبہ بھی اس پروگرام کے لیے اہل ہوں گے جو فائنل ایئر میں ہیں اور ان کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔ اس کے علاوہ فارما ڈی مکمل کرنے والے دو سال کے اندر کے گریجویٹس بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ ماسٹرز اور ایم فل مکمل کرنے والے طلبہ بھی دو سال کے اندر اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق اس انٹرن شپ کے لیے درخواست دینے کا پورا عمل آن لائن رکھا گیا ہے۔ امیدواروں کو پہلے رجسٹریشن کرنا ہوگی۔ اس کے بعد پروفائل مکمل کر کے ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔
حکام نے بتایا ہے کہ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 12 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ درخواستیں رات 12 بجے تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ صرف آن لائن درخواستیں ہی قبول کی جائیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












