کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات کا بڑا نیٹ ورک چلانے والی انمول عرف پنکی گرفتار

کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی کریک ڈاؤن کارروائیوں کے دوران ایک اہم گرفتاری سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق منشیات فروش گینگ کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ شہر کے پوش علاقوں میں منشیات کی ترسیل کا بڑا نیٹ ورک چلا رہی تھی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزمہ مبینہ طور پر آئس اور کوکین کی سپلائی میں ملوث تھی۔ یہ نیٹ ورک کراچی کے مختلف علاقوں تک پھیلا ہوا تھا اور طویل عرصے سے سرگرم تھا۔
ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کئی سالوں سے منشیات کے کاروبار سے وابستہ تھی اور اس نیٹ ورک کے ذریعے مبینہ طور پر ماہانہ کروڑوں روپے کی غیر قانونی آمدن حاصل کی جا رہی تھی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں اور کسی بھی نیٹ ورک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












