190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دی گئیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ایک اہم قانونی پیش رفت کے دوران بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کو پمز اسپتال میں آنکھ کا انجیکشن لگا دیا گیا، حالت مستحکم
عدالت عالیہ نے دونوں شخصیات کی جانب سے دائر کردہ سزا معطلی کی درخواستوں کو نمٹا دیا ہے کیونکہ عدالت اب براہ راست مرکزی اپیلوں پر سماعت کا ارادہ رکھتی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے یہ قرار دیا ہے کہ چونکہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے، اس لیے سزا معطلی کی متفرق درخواستیں اب غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔
عدالت نے ان مرکزی اپیلوں کی سماعت کے لیے 7 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب تمام قانونی بحث سزا کی معطلی کے بجائے کیس کے میرٹ پر ہوگی، جس میں فریقین کے وکلاء اپنے دلائل پیش کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








