پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں؛ پرویز الہٰی کا اہم بیان سامنے آگیا

پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا مؤقف سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔
لاہور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران غیر رسمی گفتگو میں صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی موجودہ جماعت پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور اسی کے ساتھ رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے صدر ہیں اور اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
سیاسی حلقوں میں جاری قیاس آرائیوں کے باوجود پرویز الہٰی کے اس بیان کے بعد صورتحال کافی حد تک واضح ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں ان کی سیاسی وابستگی سے متعلق مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
ان کے اس مؤقف کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بدستور اپنی جماعت کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور کسی نئی شمولیت کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








