جمعرات، 14-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

نادرا نے شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

05 مئی, 2026 10:24

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بجٹ کے بعد شناختی کارڈ اور بچوں کے ب فارم سے متعلق فیسوں میں اضافہ یا جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں کو پہلے ہی ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے کہا ہے کہ شہری اپنے زائد المیعاد شناختی کارڈز کی تجدید اور بچوں کے ب فارم کی رجسٹریشن 30 جون 2026 تک لازمی مکمل کریں۔ اس کے بعد نئے مالی سال کے بجٹ میں فیسوں کے نظام میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اگر شہری بروقت رجسٹریشن نہیں کرواتے تو انہیں مستقبل میں اضافی فیس یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ عوام پہلے ہی اپنی دستاویزات درست اور مکمل کر لیں۔

خصوصی طور پر والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن بچوں کے ب فارم ابھی تک نہیں بنے، وہ فوری طور پر ان کی رجسٹریشن کروائیں۔ اسی طرح جن بچوں کی عمر شناختی کارڈ کے لیے پوری ہو چکی ہے، ان کے ب فارم کو جلد سے جلد اسمارٹ شناختی کارڈ میں تبدیل کروایا جائے۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ کے بعد فیسوں کے ڈھانچے میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، جس سے عوام پر مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔ اسی لیے بروقت کارروائی بہت ضروری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔