بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

قومی ایئرلائن کا بڑا اعلان، سعودی عرب جانے والی پروازوں پر چالیس فیصد تک رعایت

05 مئی, 2026 12:57

پاکستان کی قومی ایئرلائن نے سعودی عرب کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے اہم اور خوش آئند اعلان کیا ہے۔

ایئرلائن نے ریاض اور دمام جانے والی پروازوں پر چالیس فیصد تک رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے۔


تفصیلات کے مطابق یہ رعایت خاص طور پر ان مسافروں کے لیے بڑی سہولت ہے جو ان روٹس پر باقاعدگی سے سفر کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی شہریوں کی سب سے زیادہ آمدورفت ریاض اور دمام کے ذریعے ہوتی ہے، اسی لیے انہی روٹس پر کرایوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں پر مالی بوجھ کم کرنا اور انہیں سستی اور معیاری سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق رعایتی نرخوں پر ٹکٹوں کی بکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ مسافر ایئرلائن کے دفاتر، مستند ٹریول ایجنٹس اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی نشستیں محفوظ کرا سکتے ہیں۔

مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جلد از جلد بکنگ مکمل کریں تاکہ رعایتی نشستوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔


سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف سفر کے اخراجات کم ہوں گے بلکہ وطن آنے جانے میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔

ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن آئندہ بھی مختلف بین الاقوامی روٹس پر ایسی سہولتیں متعارف کراتی رہے گی تاکہ مسافروں کو بہتر اور کم خرچ سفر فراہم کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔