کراچی میں بارش؟ گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Rain in Karachi? Big news for citizens suffering from the heat has arrived
کراچی اس وقت شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اور گرمی کی شدت شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں فی الحال مئی کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 7 مئی سے سندھ کے مختلف علاقوں میں ایک اور ہیٹ ویو کی لہر آنے کا امکان ہے، جو صورتحال کو مزید سخت بنا سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج سے درجہ حرارت میں معمولی کمی آنے کی توقع ہے، تاہم یہ ریلیف زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گا۔ 13 مئی کے بعد شہر میں گرمی کی شدت دوبارہ بڑھ سکتی ہے اور درجہ حرارت بلند سطح پر جا سکتا ہے۔
صبح کے وقت کراچی کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو دن کے دوران 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب بھی صرف 20 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے گرمی مزید شدید محسوس ہو رہی ہے۔
گزشتہ روز رواں موسم گرما کا اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، شدید گرمی کے باعث کئی شہریوں کی صحت متاثر ہوئی اور کچھ اموات کی رپورٹس بھی سامنے آئیں، جس کے بعد شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












