بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

نمرہ خان کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

06 مئی, 2026 14:50

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔

 اداکارہ نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے جس کی تصدیق انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے کی۔ ان کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں خاصی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

نمرہ خان نے انسٹاگرام پر پیرس میں ہونے والے اپنے شادی کے فوٹو شوٹ کی جھلکیاں شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ خوبصورت مغربی لباس میں نظر آئیں۔ تاہم اس وقت انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا، جس کے باعث سوشل میڈیا پر کافی قیاس آرائیاں بھی ہوئیں۔

 

 

اب اداکارہ نے اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ روایتی انداز میں سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جس پر سنہری کڑھائی کی گئی ہے۔ ان کے شوہر بھی سفید شلوار قمیض کے ساتھ سنہری کوٹ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ نکاح کی ان تصاویر میں پہلی بار ان کے شوہر کا چہرہ واضح طور پر سامنے آیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نمرہ خان نے نہ صرف اپنے شوہر کا چہرہ دکھایا بلکہ ان کے پیشے کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک خاص کیک کی تصویر شیئر کی، جس پر جہاز کا ڈیزائن بنایا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ان کی شادی ایک پائلٹ سے ہوئی ہے۔ اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر ایک کیپٹن ہیں، تاہم انہوں نے ابھی تک ان کا نام ظاہر نہیں کیا۔

نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2020 میں شادی کی تھی، مگر وہ رشتہ زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔