عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں زمیں بوس، عوام کیلئے ریلیف کی امید

How much will petrol become expensive? You’ll be shocked to know the answer
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی توقع پیدا ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت کی خبروں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 95 ڈالر 20 سینٹ فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہ برطانوی خام تیل 101 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں بھی آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ جائزے کے بعد کیا جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












