جمعرات، 7-مئی،2026
جمعرات 1447/11/20هـ (07-05-2026م)

ایران کی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر، مرکزی بینک نے شہریوں کو خبردار کر دیا

07 مئی, 2026 11:02

تہران: ایران کے مرکزی بینک نے ایرانی ریال خریدنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں زیادہ نرخوں پر کرنسی خریدنے والے افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جہاں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 18 لاکھ 70 ہزار ریال تک جا پہنچی۔

بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر مارکیٹ میں سپلائی بڑھی یا مرکزی بینک نے مؤثر مداخلت کی تو ریال کی قدر میں بہتری آ سکتی ہے، جس کے باعث مہنگے داموں کرنسی خریدنے والوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی ریال یورو کے مقابلے میں 22 لاکھ 30 ہزار جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں 25 لاکھ 80 ہزار ریال تک گر چکا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں محدود درآمدات اور کم تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے ایرانی ریال نسبتاً مستحکم رہا، تاہم حالیہ دنوں میں غیر یقینی صورتحال اور بڑھتے معاشی دباؤ کے باعث کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی دیکھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی پابندیوں، خطے میں کشیدگی اور مالیاتی دباؤ نے ایرانی معیشت پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے، جس کے اثرات براہ راست مقامی کرنسی پر نظر آ رہے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔