ایران کا امریکہ سے منجمد اثاثے غیر مشروط طور پر بحال کرنے کا مطالبہ

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری نے امریکہ سے تمام منجمد ایرانی اثاثوں کو بغیر کسی شرط کے فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈپٹی سیکریٹری علی باقری کنی نے واشنگٹن سے تمام منجمد ایرانی اثاثوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فنڈز ایرانی عوام کا قانونی اور بنیادی حق ہیں۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکہ کو ایران کے تمام اثاثے کسی بھی قسم کی شرائط کے بغیر فوری طور پر واپس کرنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے آبنائے ہرمز کا انتظام چلانے والے ایرانی ادارے پر پابندی لگادی
ایرانی عہدیدار کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پابندیوں میں کسی بھی قسم کی نرمی پر غور نہیں کر رہا ہے۔
ایرانی حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اثاثوں کی واپسی کے بغیر معاملات کا آگے بڑھنا مشکل ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









