ایران امریکا کشیدگی؛ متحدہ عرب امارات میں رہنا پاکستانیوں کیلئے مشکل ہوگیا

Big Good News for Pakistanis Traveling to the United Arab Emirates
ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں پر بھی پڑنے لگے ہیں، جس کے باعث روزگار کے مواقع محدود ہو رہے ہیں اور متعدد افراد وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں پاکستانی ورکرز کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ ویزا پالیسیوں میں سختی اور بعض کمپنیوں کی جانب سے معاہدوں کی منسوخی نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا ہے۔
اوورسیز ایمپلائز پروموٹر ایسوسی ایشن کے رہنما اظہر اقبال کے مطابق موجودہ صورتحال کے بعد نہ صرف نئے ویزوں کا اجرا متاثر ہوا ہے بلکہ پہلے سے کام کرنے والے پاکستانیوں کی ملازمتیں بھی ختم ہو رہی ہیں، جس کے باعث سیکڑوں افراد واپس پاکستان آ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعدد پاکستانی ورکرز کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد ہو رہے ہیں جبکہ کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے بھی منسوخ کیے جا رہے ہیں، جس سے اوورسیز روزگار کا شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔
اظہر اقبال کے مطابق اوورسیز ایمپلائز پروموٹرز نے پاکستان میں اربوں روپے بطور سیکیورٹی اور فیس جمع کروائے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں دفاتر بند ہونے اور کاروباری سرگرمیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ورکرز ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر ملک بھیجتے ہیں، مگر موجودہ بحران کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔
ماہرین کے مطابق اگر صورتحال پر فوری توجہ نہ دی گئی تو نہ صرف بے روزگاری میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کی ترسیلات زر میں بھی نمایاں کمی کا خدشہ ہے، جو معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









