جمعرات، 7-مئی،2026
جمعرات 1447/11/20هـ (07-05-2026م)

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس؛ 50 ہزار روپے تک کی سرمایہ کاری پر ماہانہ کتنا منافع ملے گا؟

07 مئی, 2026 11:35

اسلام آباد: قومی بچت مرکز کی جانب سے ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر ماہانہ منافع کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سرمایہ کاروں کو مقررہ شرح کے مطابق باقاعدہ آمدن حاصل ہو گی۔

یہ اسکیم فروری 1992 میں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد عوام کو محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ ماہانہ آمدن فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کی مدت پانچ سال ہے اور منافع کا آغاز سرمایہ کاری کے فوراً بعد ہو جاتا ہے۔

اسکیم کے تحت تمام پاکستانی شہری اور بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اس میں اکیلا فرد، نابالغ یا مشترکہ اکاؤنٹ کے ذریعے دو افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

سرمایہ کاری کی کم از کم حد 50 ہزار روپے مقرر ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے۔

مئی 2026 کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 9.60 فیصد سالانہ مقرر کی گئی ہے۔ اس حساب سے ایک لاکھ روپے پر ماہانہ تقریباً 830 روپے منافع حاصل ہوتا ہے۔

اسی شرح کے مطابق 50 ہزار روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ تقریباً 415 روپے منافع ملنے کا امکان ہے۔

ٹیکس قوانین کے مطابق فعال ٹیکس دہندگان پر 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلرز کے لیے یہ شرح 30 فیصد ہے۔ اس اسکیم پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں کی جاتی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔