جمعہ، 8-مئی،2026
جمعہ 1447/11/21هـ (08-05-2026م)

امریکہ ایران بحری تصادم کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

08 مئی, 2026 09:37

امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ بحری تصادم کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے عالمی معیشت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

واشنگٹن اور تہران کے درمیان آبنائے ہرمز میں ہونے والی نئی فوجی جھڑپوں کے فوری بعد جمعہ کی صبح عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد تک کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تجارتی اعداد و شمار کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت ستانوے ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ اضافہ ان رپورٹوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں بتایا گیا تھا کہ امریکی فوج اور ایرانی فورسز کے درمیان براہ راست لڑائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی بحری جہازوں کو نقصان پہنچنے کے ایرانی دعوے بے بنیاد ہیں، سینٹرل کمانڈ

تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی وہ تزویراتی اہمیت ہے، جہاں سے دنیا کی تیل کی سپلائی کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔

ایرانی حکام نے امریکہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اپنے تیل بردار جہازوں پر حملے کا الزام لگایا ہے، جس کے باعث سپلائی معطل ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اسی طرح برقرار رہی تو تیل کی قیمتیں بہت جلد سو ڈالر کی سطح کو عبور کر سکتی ہیں، جو عالمی مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔