جمعہ، 8-مئی،2026
جمعہ 1447/11/21هـ (08-05-2026م)

امریکی بحری جہازوں کو نقصان پہنچنے کے ایرانی دعوے بے بنیاد ہیں، سینٹرل کمانڈ

08 مئی, 2026 09:35

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے ساتھ ہونے والی حالیہ جھڑپوں کو ‘دفاعی اقدام’ قرار دیتے ہوئے تہران کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکی بحری جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔

فلوریڈا میں قائم امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز میں ہونے والی عسکری کارروائیوں پر باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں اصرار کیا گیا ہے کہ امریکی فوج کی تمام تر کارروائیاں خالصتاً اپنے دفاع کے لیے تھیں۔

سینٹ کام کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی مفادات کو خطرے میں ڈالنے کے بعد یہ جوابی کارروائی ناگزیر ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کا ایرانی ڈرونز اور کشتیاں تباہ کرنے کا دعویٰ

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں اپنے مشن کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ تاہم، اس وقت سب سے زیادہ متنازع معاملہ امریکی بحری جہازوں کو پہنچنے والے نقصان کا ہے۔

ایران مسلسل دعویٰ کر رہا ہے کہ اس کے میزائلوں اور ڈرونز نے امریکی تباہ کن جہازوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جبکہ امریکہ اس دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر رہا ہے۔

سینٹرل کمانڈ نے واضح کیا ہے کہ خطے میں امریکی افواج الرٹ ہیں اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔