میرج سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great news has arrived for those applying for a marriage certificate
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے شہریوں کیلئے میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔
اب پنجاب کے مختلف شہروں میں قائم 15 ای خدمت مراکز پر شادی کی رجسٹریشن اور میرج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو لمبے انتظار، پیچیدہ مراحل اور غیر ضروری مشکلات سے بچانا ہے۔
حکام کے مطابق شہری اب آسان اور محفوظ طریقے سے اپنی شادی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ ای خدمت مراکز میں میرج سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے جدید نظام متعارف کروایا گیا ہے تاکہ عوام کم وقت میں اپنی دستاویزات مکمل کر سکیں۔ دفاتر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے جہاں شہری متعلقہ عملے سے رہنمائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
شہری مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے ای خدمت پنجاب ویب سائٹ
پر رجوع کر سکتے ہیں جبکہ ہیلپ لائن 1317 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن معلومات فراہم کرنے کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے سے بچانا ہے۔
دوسری جانب نادرا کی جانب سے بھی یونین کونسل کے ذریعے میرج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار پہلے ہی واضح کیا جا چکا ہے۔ ہر شادی شدہ جوڑے کیلئے اپنی شادی یونین کونسل میں رجسٹر کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن کیلئے نکاح نامہ، دولہا اور دلہن کے شناختی کارڈز، والدین کے شناختی کارڈز اور گواہوں کے شناختی کارڈز کی نقول درکار ہوتی ہیں۔
حکام کے مطابق دولہا یا دلہن میں سے کوئی ایک شخص یونین کونسل جا کر رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکتا ہے۔ عملہ پہلے تمام دستاویزات کی تصدیق کرتا ہے، پھر نکاح نامے کا اندراج کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد درخواست گزار کو پروف ریڈنگ کیلئے پرنٹ دیا جاتا ہے تاکہ تمام معلومات کی دوبارہ جانچ ہو سکے۔ تفصیلات درست ہونے پر دستخط کے بعد میرج سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












