ہفتہ، 9-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/22هـ (09-05-2026م)

چارسدہ میں غیرت کے نام پر لڑکی اور نوجوان قتل، ملزم فرار

09 مئی, 2026 10:46

چارسدہ: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں غیرت کے نام پر لڑکی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ پڑانگ کی حدود میاں کلی میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کے چچا کو شک تھا کہ اس کی بھتیجی کے گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ تعلقات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے اپنی بھتیجی پر فائرنگ کی اور بعد ازاں نوجوان کو بھی گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے دونوں قتل کے مقدمات درج کر لیے ہیں اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

غیرت کے نام پر قتل کے واقعات پر انسانی حقوق کی تنظیمیں پہلے بھی تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانونی کارروائی اور سماجی شعور ضروری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔