طالبان رجیم میں افغان سرزمین القاعدہ، داعش سمیت عالمی دہشتگرد تنظیموں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گئی

Alliance of the Taliban, Israel, and India against Pakistan.
کابل: امریکہ کی سالانہ انسدادِ دہشتگردی رپورٹ میں افغانستان کو اب بھی دہشتگردی کے خطرات کا بڑا مرکز قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں القاعدہ اور داعش خراسان جیسے گروہوں کی موجودگی پر سنگین تحفظات ظاہر کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افغان سرزمین پر القاعدہ اور داعش جیسے عالمی دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔
عالمی برادری بھی اس صورتحال پر بارہا تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے۔
امریکی رپورٹ میں ایبی گیٹ حملے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں 13 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اس حملے کے ماسٹر مائنڈ کو 43 دن کے اندر گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید کہا گیا ہے کہ یہ گرفتار ملزم پاکستان کی مدد سے پکڑا گیا اور بعد میں امریکا کے حوالے کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے القاعدہ، داعش خراسان اور دیگر امریکہ مخالف گروہوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکا نے شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دہشتگرد نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے اقدامات سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












