ہفتہ، 9-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/22هـ (09-05-2026م)

بھارت کے معروف اداکار شکتی کپور انتقال کرگئے؟

09 مئی, 2026 12:51

بالی ووڈ کے مشہور اداکار Shakti Kapoor نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اپنی موت کی افواہوں کو سختی سے رد کر دیا ہے۔

اداکار شکتی کپور نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور خیریت سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے بارے میں گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں۔

ویڈیو میں شکتی کپور نے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور انہیں نظر انداز کریں۔

اداکار نے کہا کہ کچھ افراد نے غلط معلومات پھیلا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ وہ اس حوالے سے سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے جا رہے ہیں تاکہ جھوٹی خبروں کو پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

خیال رہے کہ Shakti Kapoor بالی ووڈ میں اپنے منفرد ولن اور کامیڈی کرداروں کی وجہ سے ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔