ہفتہ، 9-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/22هـ (09-05-2026م)

طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

09 مئی, 2026 13:00

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں خراب موسم کی نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں تیز ہوائیں، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

شمال مشرقی پنجاب میں 11 مئی سے 13 مئی کے دوران موسم زیادہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اس دوران بعض اضلاع میں طوفانی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سسٹم کے دوران سپر سیل طرز کے بادل بننے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے بارشوں کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سے بعض علاقوں میں اچانک موسلادھار بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے جن علاقوں میں زیادہ اثرات کی پیشگوئی کی ہے ان میں لاہور، گوجرانوالہ، قصور، پتوکی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ بعض مقامات پر ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تیز ہوائیں کمزور درختوں، بجلی کے کھمبوں اور پرانے ڈھانچوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔