اتوار، 10-مئی،2026
اتوار 1447/11/23هـ (10-05-2026م)

صبر ختم ہو چکا، ایرانی جہازوں پر جارحیت ہوئی تو امریکہ پر حملہ کرکے جواب دیں گے، ایران

10 مئی, 2026 15:03

ابراہیم رضائی نے اعلان کیا ہے کہ تہران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ایرانی بحری جہازوں پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب امریکی اڈوں اور بحری بیڑوں پر حملے کی صورت میں دیا جائے گا۔

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر خطرناک موڑ اختیار کر گئی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک سخت بیان میں واضح کیا ہے کہ تہران کی جانب سے اب تک دکھایا جانے والا صبر و تحمل ختم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے سے اسرائیل کو تشویش

انہوں نے امریکہ کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا جواب امریکی بحری جہازوں اور فوجی اڈوں پر بھاری اور فیصلہ کن حملوں کی صورت میں دیا جائے گا۔

رضائی کا مزید کہنا تھا کہ وقت امریکہ کے مفادات کے خلاف تیزی سے گزر رہا ہے اور واشنگٹن کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ مزید حماقتیں کرنے کے بجائے حقائق کو تسلیم کرے اور پسپائی اختیار کرے۔ انہوں نے تہران کے اس مؤقف کو دہرایا کہ امریکہ کو اب خطے کے نئے نظام کا عادی بن جانا چاہیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔