پیر، 11-مئی،2026
پیر 1447/11/24هـ (11-05-2026م)

پنجاب بھر میں 10 روز میں ایک لاکھ سے زائد  ڈرائیونگ لائسنس جاری

11 مئی, 2026 10:35

پنجاب میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔

 ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں شہریوں کو مختلف اقسام کے لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ غیر قانونی ڈرائیونگ کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دس دنوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 96 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ اس دوران بڑی تعداد میں شہریوں نے نئے لائسنس حاصل کیے جبکہ پہلے سے موجود لائسنس کی تجدید بھی کروائی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 68 ہزار سے زائد افراد نے نئے لرنر لائسنس بنوائے۔ اسی تعداد کے قریب شہریوں کو باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے تاکہ وہ قانونی طور پر گاڑی چلا سکیں۔

ترجمان نے بتایا کہ 57 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی ہے۔ اس کے علاوہ 450 سے زائد افراد کو گم شدہ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے۔

اسی عرصے میں 850 سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ 37 ہزار سے زائد افراد نے آن لائن سسٹم کے ذریعے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔