عید قربان سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ و پینشن قبل از وقت ادا کرنے کا فیصلہ

Early Salary Before Eid
سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے اعلان کیا ہے کہ تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت جاری کی جائیں گی۔
صوبائی حکومت کے مطابق تمام حاضر سروس ملازمین اور ریٹائرڈ پنشنرز کو 20 مئی کو ادائیگی کی جائے گی۔ اس تاریخ کو تنخواہ اور پنشن دونوں جاری ہوں گی۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ مالیاتی عمل مکمل کرنے کے لیے ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ سندھ نے باقاعدہ طور پر حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ اس میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ادائیگی کے عمل کو وقت پر مکمل کریں۔
.jpg)
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










