بھارتی فوج اپنے دفاع میں ناکام، منی پور میں علیحدگی پسندوں کا آسام رائفلز کیمپ پر قبضہ

بھارت کی ریاست منی پور میں مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف جاری تحریک نے نئی شدت اختیار کر لی ہے، علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوج کے اہم کیمپ پر قبضہ کر کے حکومتی رٹ کو چیلنج کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے بھارتی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ منی پور کی علیحدگی پسند تحریک کے مسلح ارکان بلا خوف و خطر آسام رائفلز کے کیمپ کے اندر داخل ہو رہے ہیں۔
ویڈیو میں مسلح ارکان کو فوجی کیمپ کے اندر آزادی کے ساتھ گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ وہاں موجود بھارتی اہلکار مزاحمت کرنے میں مکمل ناکام نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت یک جماعتی آمرانہ ریاست بننے کے دہانے پر پہنچ گیا، نیویارک ٹائمز
اس ویڈیو میں علیحدگی پسندوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور منی پور کے وزیراعلیٰ کو بزدل قرار دیتے ہوئے ان کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آسام رائفلز جیسے اہم فوجی کیمپ پر علیحدگی پسندوں کا قبضہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ بھارتی فوج اب داخلی محاذ پر اپنی حفاظت کرنے کے قابل بھی نہیں رہی۔
منی پور کے حالات اس وقت مودی حکومت کے ہاتھوں سے نکل چکے ہیں اور وہاں کے عوام جابرانہ تسلط کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بھارت کی متعصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے صرف منی پور ہی نہیں بلکہ آسام، ناگالینڈ اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں بھی علیحدگی پسند گروپ اپنی جدوجہد کو تیز کر چکے ہیں، جس سے بھارت کے بکھرنے کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












