ذوالحج 1447 ہجری کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، اسپارکو

Eid ul Adha Prediction Released
اسپارکو کا کہنا ہے کہ ذوالحج 1447 ہجری کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔
ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق اسپارکو کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق نیا چاند 17 مئی کو رات ایک بج کر ایک منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے، 17 مئی کی شام چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔
اسپارکو ترجمان کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، یکم ذوالحج 18 مئی بروز پیر ہونے کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









