محکمہ خوراک خیبر پختونخوا میں نئی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد

Government Transfer News Update
خیبر پختونخوا کے محکمہ خوراک نے اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے محکمے میں نئی تقرریوں اور تبادلوں پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام صوبے میں گندم کی خریداری مہم 2026 کو مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور گندم خریداری مہم کے دوران تمام افسران اور اہلکار اپنی موجودہ تعیناتی پر ہی فرائض انجام دیں گے۔ اس دوران کسی بھی قسم کا تبادلہ یا نئی پوسٹنگ نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری خوراک خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ گندم کی خریداری کے اہداف حاصل کرنے اور نظام میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق صرف انتہائی ضروری انتظامی وجوہات، انضباطی کارروائی یا عوامی مفاد کی صورت میں تبادلے کی اجازت دی جا سکے گی۔ تاہم اس کے لیے بھی سیکریٹری فوڈ کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔
محکمے نے تمام ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل کریں۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









