جمعہ، 15-مئی،2026
جمعرات 1447/11/27هـ (14-05-2026م)

فہد ہارون کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات؛ ڈیجیٹل میڈیا کے مستقبل اور تعاون پر گفتگو

وزیرِ مملکت و معاونِ خصوصی وزیرِ اعظم برائے ڈیجیٹل میڈیا، فہد ہارون، نے آج پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے، جدید میڈیا رجحانات، اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور روابط کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا اور ابلاغ کے شعبے میں نئی پیش رفت اور ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل دنیا میں مسلسل رابطہ اور باہمی مشاورت نہایت اہم ہے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں دونوں جانب سے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔