صارفین کیلئے بڑی خوشخبری!!! سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں

Solar Panel Prices Plunge
ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو متبادل توانائی کی طرف مائل کر دیا ہے۔ اسی صورتحال میں سولر انرجی کی طلب میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آ رہے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر سولر سیلز کی قیمتیں کافی کم ہو چکی ہیں۔ کچھ استحکام بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کمی کے بعد گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے سولر سسٹم لگوانا پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستانی کرنسی کے حساب سے عالمی سولر سیلز کی قیمت میں کمی اہم پیش رفت ہے۔ اس رجحان کی وجہ سے مارکیٹ میں 5 کلوواٹ اور 10 کلوواٹ کے گھریلو سولر سسٹمز کی قیمتوں میں بھی فرق آیا ہے۔ کئی کمپنیوں نے صارفین کو راغب کرنے کے لیے آسان اقساط اور خصوصی پیکجز متعارف کروائے ہیں۔
توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سولر توانائی ایک محفوظ اور طویل مدتی سرمایہ کاری ہے۔ بجلی کے بلوں میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ کے مسائل نے عوام کو متبادل ذرائع کی طرف سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ سولر سسٹم لگانے سے بجلی کے اخراجات کم ہو سکتے ہیں۔
ماہرین یہ بھی توقع ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں سولر سسٹمز مزید سستے ہو سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف گھریلو صارفین کو فائدہ ہوگا بلکہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











