جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

ایران جنگ نے خلیجی ممالک کو اپنی علاقائی اور دفاعی حکمت عملی بدلنے پر مجبور کر دیا

28 مئی, 2026 10:17

ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ کے بعد خلیج تعاون کونسل کے ممالک نے خطے کے تحفظ کے لیے اپنی دفاعی اور خارجہ حکمت عملی پر نظرثانی شروع کر دی ہے۔

امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ نے خلیجی ممالک کو اپنی اسٹریٹجک سوچ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اس جنگ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ امریکی فوجی تحفظ کی ایک حد ہے اور تہران خطے میں اپنی طاقت کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

خلیجی ممالک نے اربوں ڈالر مغربی دفاعی نظام پر خرچ کیے، لیکن وہ جنگ کے دوران اپنے اہم ترین بنیادی ڈھانچے کو ایرانی جوابی کارروائیوں سے بچانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر تین دن میں دوسرا امریکی حملہ، بندر عباس میں فوجی تنصیب اور ڈرونز نشانہ

ایران نے شدید بمباری کا سامنا کرنے کے باوجود نہ صرف اپنا دباؤ برقرار رکھا بلکہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول سخت کر کے اور میزائل و ڈرونز حملوں کے ذریعے عالمی توانائی کی منڈیوں کو بھی متاثر کیا۔

اب خلیجی حکومتیں ایران کی اس مزاحمت کو شکست کے بجائے اس کی تزویراتی مضبوطی کے طور پر دیکھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ اب تصادم کے بجائے سفارت کاری کی طرف مائل ہو رہی ہیں۔

اس صورتحال میں چین کی ثالثی میں 2023 میں ہونے والا سعودی ایران معاہدہ اب مزید اہم ہو گیا ہے اور خلیجی ممالک واشنگٹن پر انحصار کم کر کے چین اور روس کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھا رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔