جمعرات، 14-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

چین کا نیا اینٹی ڈرون دفاعی نظام متعارف، مغرب میں تشویش

13 مئی, 2026 09:58

چین نے ڈرون حملوں کے خلاف اپنا جدید ترین اور تباہ کن دفاعی نظام دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے، جس نے مغربی ممالک کے دفاعی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔

چین نے حال ہی میں اپنے ہائی موبلٹی ایل ڈی چہتر (76 ملی میٹر) گن اور ایل ڈی پینتیس (35 ملی میٹر) گن میزائل سسٹم کے براہ راست فائرنگ کے ٹیسٹ کی ویڈیو جاری کی ہے، جو جدید دور کے ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ نظام خاص طور پر پروگرام ایبل فیوز سے لیس ہے، جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے کامیکازی ڈرون جھنڈ اور انتہائی تیزی سے مڑنے والے ایف پی وی ڈرونز کو فضا میں ہی راکھ کا ڈھیر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین کا یہ نیا عسکری ڈھانچہ مغربی نظاموں جیسے ٹرائیڈن ایم کے ٹو اور سکائی نیکس کے مدِ مقابل لایا گیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بیجنگ نے جدید اینٹی ڈرون جنگ میں مہارت حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف جنگ خود جیتیں گے، چینی مدد کی ضرورت نہیں، صدر ٹرمپ

چین کی یہ 76 ملی میٹر گن چار کلومیٹر جبکہ 35 ملی میٹر گن آٹھ کلومیٹر تک کے اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہے، جبکہ ایل ڈی پینتیس سسٹم میں ٹی وائی نوے اور ایف بی ٹین اے میزائل بھی شامل ہیں، جو اس کی تباہ کن رینج کو سترہ کلومیٹر تک بڑھا دیتے ہیں۔

یہ دفاعی نظام نہ صرف فوجی قافلوں کو حرکت کے دوران تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ اہم تنصیبات کو بھی دشمن کے فضائی حملوں سے بچاتا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کی اس آرٹلری ارتقاء نے نیٹو کے مہنگے ترین میزائل سسٹم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو سستے ڈرونز کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔