بدھ، 13-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

پاکستان اور اسپین کے درمیان ڈیجیٹل میڈیا تعاون پر تبادلۂ خیال

13 مئی, 2026 15:26

اسلام آباد: پاکستان میں اسپین کے سفیر کارلوس آراغون نے اسلام آباد میں وزیرِ مملکت و معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے کردار اور میڈیا و معلوماتی نظام میں جاری پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

فہد ہارون نے پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی، جبکہ اسپین کے سفیر کارلوس آراغون نے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو سراہا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور پاکستان و اسپین کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔