جمعرات، 14-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

توانائی کا بحران اور مہنگائی میں اضافہ، بھارت ایشیا کی کمزور ترین اسٹاک مارکیٹ بن گیا، بلوم برگ

13 مئی, 2026 11:44

بلوم برگ نے بھارتی معیشت کے شائننگ انڈیا کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے اور مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو بھارتی عوام کے لیے وبالِ جان قرار دے دیا ہے۔

بلوم برگ کی جانب سے بھارتی معیشت کی ابتر صورتحال پر جاری کی گئی تفصیلی رپورٹ کے مطابق بھارتی معیشت آنے والے دنوں میں شدید دباؤ کا شکار ہو جائے گی اور عوام کو توانائی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ان خطرات کا اعتراف کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے اخراجات محدود کریں اور زرمبادلہ بچانے کی کوشش کریں۔

بھارت کی سرکاری تیل کمپنیوں کی حالت زار یہ ہے کہ انہیں ہر ماہ تقریباً تین سو ارب روپے کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، جس کے باعث ملک میں تیل کا بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ ثالثی سبوتاژ کرنے کیلئے پاکستان مخالف بھارتی و افغان پروپیگنڈا بے نقاب

بلوم برگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں بھارت میں مہنگائی کی لہر میں غیر معمولی اضافہ ہوگا اور بھارتی اسٹاک مارکیٹ، جو کبھی بڑے دعوے کرتی تھی، اب ایشیا کی کمزور ترین مارکیٹ بن چکی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کے گمراہ کن نعروں پر کھڑی بھارتی معیشت حالیہ عالمی بحران کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے۔

وزیراعظم مودی کے خود انحصاری کے جھوٹے دعوے اب بھارتی عوام کی زندگیوں کے لیے عذاب بن چکے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی معیشت اندرونی طور پر کھوکھلی ہو چکی ہے اور حکومتی سطح پر کیے جانے والے پروپیگنڈے کے برعکس عام شہری معاشی پستی اور بحرانوں کی دلدل میں تیزی سے دھنستا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔