پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کی منظم پروپیگنڈا مہم بے نقاب

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے ذریعے پھیلائی گئی حالیہ گمراہ کن خبروں کے پیچھے بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اور اسرائیلی مفادات کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔
پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی اور عالمی سطح پر بطور ثالث ابھرتے ہوئے کردار کو سبوتاژ کرنے کے لیے بھارت اور اسرائیل نے مشترکہ پروپیگنڈا مہم تیز کر دی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے حال ہی میں ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے ایک من گھڑت اور بے بنیاد رپورٹ نشر کی تھی، جس کا مقصد پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا تھا۔
اس منظم مہم کی تحقیقات سے یہ اہم انکشاف ہوا ہے کہ سی بی ایس دراصل پیراماؤنٹ گلوبل کی ملکیت ہے، جس کے کاروباری تعلقات ریلائنس نیٹ ورکس سے جڑے ہوئے ہیں۔
ریلائنس نیٹ ورکس کے مالک مشہور بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی ہیں، جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے انتہائی قریبی ساتھی اور مالی معاون سمجھے جاتے ہیں۔
انتظامی تبدیلیوں کے بعد سے سی بی ایس کے پالیسی ساز ڈھانچے میں مکیش امبانی کا اثر و رسوخ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے، جسے اب پاکستان کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ریاست منی پور میں فسادات میں شدت، چار عیسائی مذہبی رہنما قتل
اس پروپیگنڈے میں اسرائیل بھی برابر کا شریک ہے، جہاں اسرائیلی وزیراعظم نے اسی پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں آنے والی حالیہ کشیدگی کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈالنے کی ناکام کوشش کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف یہ گمراہ کن مہم دراصل عالمی امن کو نقصان پہنچانے کی ایک مذموم سازش ہے، کیونکہ بھارت اپنی انتہاپسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا ہے اور اسے پاکستان کا مثبت عالمی تشخص ہضم نہیں ہو رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، مکیش امبانی کے میڈیا ہاؤسز پر اثر و رسوخ نے اس پوری مہم کے پسِ پردہ محرکات کو پوری دنیا کے سامنے واضح کر دیا ہے۔ پاکستان کی مخلصانہ امن کوششیں بھارت کے لیے ہمیشہ سے کھٹکتی رہی ہیں۔
اسرائیل اور بھارت کا یہ گٹھ جوڑ نہ صرف علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ عالمی میڈیا کی ساکھ کو بھی بری طرح متاثر کر رہا ہے۔
پاکستان نے اس منظم جھوٹ کا مقابلہ اپنی مضبوط سفارتکاری سے کیا ہے، جس سے دشمن ممالک کی بوکھلاہٹ مزید بڑھ گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










