ایران کا کویت پر بحری حملے کا الزام اور شہریوں کی رہائی کا مطالبہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کویت پر ایک بحری جہاز پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے چار ایرانی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران اور کویت کے درمیان سفارتی تناؤ میں اس وقت شدت آگئی، جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کویت کی جانب سے چار ایرانی شہریوں کی گرفتاری اور ایک بحری جہاز پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ کویت کا یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان تفرقہ اور انتشار پیدا کرنے کی ایک دانستہ کوشش ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کئے گئے ایرانی شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اس قسم کے اقدامات سے گریز کیا جائے، جو خطے کی نازک صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔ ایران کا مؤقف ہے کہ اس کے شہری بے قصور ہیں اور ان کی گرفتاری بلا جواز ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان نے تاریخ میں پہلی بار ایران کیخلاف اقوام متحدہ میں شکایت کردی
دوسری جانب، علاقائی امور کی ماہر دانیہ ثفر نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سیکیورٹی تشویش کی عکاسی کرتا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جاری وسیع تر جنگ کے تناظر میں خلیجی ریاستیں اپنی سرحدوں اور بحری حدود کے حوالے سے انتہائی حساس ہو چکی ہیں۔
کویت نے ماضی میں بھی اپنے ملک کے اندر ایرانی حمایت یافتہ گروہوں اور مبینہ طور پر خفیہ نیٹ ورکس کی موجودگی کے انکشافات کیے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا پہلے ہی متاثر تھی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












