جمعرات، 14-مئی،2026
جمعرات 1447/11/27هـ (14-05-2026م)

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر لاپتہ، اغواء کا خدشہ

14 مئی, 2026 14:36

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر احمد لاپتہ ہو گئے ہیں، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں مستونگ کے قریب اغوا کر لیا گیا ہے۔

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد گزشتہ روز گوادر سے کوئٹہ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، دونوں اعلیٰ عہدیدار ایک سرکاری گاڑی میں سوار تھے اور ان کا آخری رابطہ مستونگ کے قریب ہوا تھا، جس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

یونیورسٹی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں افسران کو سرکاری گاڑی سمیت مستونگ کے علاقے سے اغوا کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوادر پورٹ کی ایک اور کامیابی، 34 ہزار ٹن سامان لے کر بڑا کارگو جہاز لنگر انداز

ڈپٹی کمشنر مستونگ، بہرام سلیم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انتظامیہ دونوں افسران کی فیملیز سے مسلسل رابطے میں ہے۔

ڈی سی کے مطابق، موبائل لوکیشن اور ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستونگ کے آس پاس پہنچنے کے بعد ان کا رابطہ منقطع ہوا۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ سیکیورٹی ادارے اور مقامی انتظامیہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں افسران کا پتہ لگایا جا سکے اور ان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔