پنجاب؛ ٹریفک جرمانوں میں کمی، ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا

Important News for Motorcycle and Car Owners Released
پنجاب حکومت نے ٹریفک جرمانوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے اور اس فیصلے کے ساتھ ہی ون ایپ کو بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ آج سے کمرشل گاڑیوں کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر باقاعدہ چالان ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔
موٹرسائیکل پر موبائل فون استعمال، لین لائن کی خلاف ورزی، ٹریفک بہاؤ میں خلل، پریشر ہارن اور اس جیسی دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانہ ایک ہزار روپے ہوگا۔ بغیر ہیلمٹ، ون وے کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر دو ہزار روپے جرمانہ برقرار رہے گا۔
کار ڈرائیورز کو لین لائن کی خلاف ورزی پر دو ہزار جبکہ ٹریفک سگنل توڑنے پر تین ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ کمرشل گاڑیوں کے لیے بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔
ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے دھواں چھوڑنے پر موٹرسائیکل اور رکشہ کو دو ہزار، کار کو تین ہزار اور کمرشل گاڑیوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ٹریفک چالان کا مقصد شہریوں کو سزا دینا نہیں بلکہ اصلاح کرنا ہے۔ جرمانوں میں کمی اسی سوچ کا عملی اظہار ہے تاکہ عام شہری پر غیرضروری مالی بوجھ نہ پڑے اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












