جمعہ، 15-مئی،2026
جمعہ 1447/11/28هـ (15-05-2026م)

ہم نے بغیر کوئی میزائل چلائے، ایران کا 97 فیصد افزودہ یورینیم نکال لیا تھا، باراک اوبامہ

15 مئی, 2026 11:03

باراک اوباما نے ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے کی کامیابیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کسی فوجی کارروائی کے بغیر ایران کا 97 فیصد افزودہ یورینیم نکال لیا تھا۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے دورِ صدارت میں ایران کے ساتھ طے پانے والے تاریخی جوہری معاہدے کے بارے میں اہم گفتگو کی ہے۔

اوباما کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یہ بڑا مقصد بغیر کسی میزائل فائر کیے حاصل کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے ایران کے پاس موجود 97 فیصد افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر نکال دیا گیا تھا، جو کہ ایک غیر متنازع حقیقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ اور ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی، امریکی عوام کیلئے کچن کا بجٹ سنبھالنا مشکل ہوگیا

اوباما کے مطابق اس سفارتی کامیابی کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ اس کے لیے کسی قسم کا خون خرابہ نہیں کرنا پڑا اور نہ ہی عالمی تجارت کے لیے اہم ترین راستہ آبنائے ہرمز بند کرنے کی نوبت آئی۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر فعال تھا اور اس نے ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے کامیابی کے ساتھ روک رکھا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔