بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

لیڈی ڈیانا کو فلسطین کی حمایت پر قتل کیا گیا، خفیہ ایجنسی کی سابق ایجنٹ کا دعویٰ

15 مئی, 2026 12:33

برطانوی خفیہ ایجنسی کی سابق ایجنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ لیڈی ڈیانا کو اس لیے قتل کیا گیا کیونکہ وہ فلسطینیوں کے حق میں ایک بڑی عالمی مہم شروع کرنے والی تھیں۔

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کی سابق ایجنٹ اینی میشون نے ایک نجی انٹرویو میں سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ لیڈی ڈیانا کا حادثہ محض اتفاق نہیں تھا بلکہ انہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت راستے سے ہٹایا گیا تھا۔

انکشاف کے مطابق لیڈی ڈیانا فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ایک بڑی عالمی مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں، جو اسرائیلی مفادات کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتا تھا۔

اینی میشون کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈیانا جیسی عالمی سطح پر مقبول شخصیت کا فلسطینی کاز کے لیے کھڑا ہونا برطانوی اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے ناقابلِ قبول تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں فلسطینی آثار قدیمہ پر قبضے کیلئے اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیا قانون منظور

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس اس بات کی نگرانی کر رہی تھی کہ لیڈی ڈیانا کے سیاسی اقدامات کس طرف جا رہے ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ اگر ڈیانا یہ مہم شروع کر دیتیں تو پوری دنیا کی رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو سکتی تھی، جسے روکنے کے لیے انہیں ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا گیا۔

یہ انکشاف لیڈی ڈائنا کی زندگی کے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالتا ہے، جو اب تک عوامی نظروں سے اوجھل تھے۔ اگرچہ سرکاری طور پر ان کی موت کو ایک کار حادثہ قرار دیا جاتا ہے، لیکن سابق انٹیلی جنس افسر کے اس بیان نے ان شکوک و شبہات کو تقویت دی ہے کہ ان کی موت کے پیچھے طاقتور بین الاقوامی لابیوں کا ہاتھ تھا۔ اس بیان کے بعد ایک بار پھر لیڈی ڈائنا کی موت کی ازسرِ نو تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔