بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

انتہا پسند اسرائیلی وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

15 مئی, 2026 12:46

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر نے ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ہے۔

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے ایک بار پھر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں اشتعال انگیز داخلہ کیا ہے۔

صہیونی انتہا پسندی کی علامت سمجھے جانے والے بن گویر نے مسجد کے مقدس احاطے میں صہیونی جھنڈا لہرایا، جو کہ عالمی قوانین اور مذہبی تقدس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کے اس دورے کا مقصد فلسطینیوں کے جذبات کو مشتعل کرنا اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں فلسطینی آثار قدیمہ پر قبضے کیلئے اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیا قانون منظور

عینی شاہدین کے مطابق بن گویر نے اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کی موجودگی میں مسجد میں داخل ہو کر یہودی آباد کاروں کے ساتھ مل کر رقص کیا اور جشن منایا۔

اسرائیلی وزیر نے اس عمل کو اپنی بہادری اور فخر قرار دیا، جبکہ فلسطینی حکام اور مسلم دنیا نے اسے قبلہ اول کے تقدس پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ بن گویر کی یہ حرکات مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور اس سے خطے میں ایک نئی مذہبی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

فلسطینیوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی سے روکے اور بن گویر جیسے انتہا پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔