ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ایک اہم انکشاف کیا کہ ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے "بعض بہت اچھے لوگوں” کی درخواست پر روکا گیا۔
ٹرمپ کے مطابق یہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں اور انہوں نے کہا کہ "کیا آپ رک سکتے ہیں، ہم ڈیل کرا دیں گے۔” یہ بیان پاکستان کے پردے کے پیچھے سفارتی کردار کی واضح تصدیق ہے۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھرپور تعریف کی اور دونوں کو "شاندار شخصیات” قرار دیا۔
ائیرفورس ون میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ خود جنگ بندی کے حق میں نہیں تھے مگر دوسری اقوام کے کہنے پر جنگ بندی کی اور یہ جنگ بندی پاکستان پر نوازش تھی۔
ایران کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کے لیے معطل کرنے پر انہیں اعتراض نہیں مگر ایران کا عزم حقیقی ہونا چاہیے۔
انہوں نے ایران پر بھی تنقید کی کہ ہر بار جب بات چیت ہوتی ہے تو اگلے روز ایسا لگتا ہے گویا کچھ ہوا ہی نہیں "اصل میں وہ پاگل ہیں۔”
چین کے دورے کو ٹرمپ نے کامیاب اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی اور تائیوان معاملے پر بات چیت ہوئی جبکہ چین کے ساتھ عظیم تجارتی معاہدے بھی طے پائے۔
تائیوان کے بارے میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فی الحال ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی اور انہیں نہیں لگتا کہ تائیوان پر کوئی تنازع ہونے جا رہا ہے۔
ٹرمپ کا یہ بیان پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی کا اعتراف ہے — دنیا کی سب سے بڑی طاقت کا صدر کھلے عام تسلیم کر رہا ہے کہ پاکستانی قیادت کی مداخلت نے ایک بڑی جنگ روک دی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










