پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے؛ دسمبر 2026 کی ڈیڈ لائن، احتساب کا نیا نظام

16 مئی, 2026 10:11

حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026 تک ڈیکلئر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ افسران کی مالی تفصیلات اور اثاثوں کی معلومات آن لائن عوام کے لیے دستیاب ہوں گی، یعنی اب یہ جاننا ممکن ہوگا کہ کس افسر نے کتنا مال بنایا۔

ٹائم لائن کچھ اس طرح ہے۔ جون 2026 تک ایف بی آر اپنے اعداد و شمار ویب سائٹ پر جاری کرے گا جبکہ جولائی 2026 تک اثاثہ جات جمع کرانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا جائے گا اور اکتوبر 2026 تک کرپشن رسک اسسمنٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا اور دسمبر 2026 تک مکمل ایسٹس ڈیکلریشن سسٹم نافذ ہو جائے گا۔

منی لانڈرنگ اور مشکوک مالی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثہ جات تک بینکوں کی رسائی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ اب یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ بینکوں نے کتنی بار کسی افسر کی اثاثہ معلومات تک رسائی حاصل کی۔ تمام معلومات مرکزی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جمع کی جائیں گی۔

نیب کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل مزید شفاف بنایا جائے گا اور اس کے لیے قانون میں ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ نیب کی تحقیقات، مقدمات کے قواعد اور سالانہ کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے شائع کی جائے گی۔ صوبائی سطح پر بھی انٹی کرپشن اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ تمام اقدامات آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ کیا یہ وعدے صرف کاغذ پر رہیں گے یا عملی طور پر نافذ ہوں گے — کیونکہ پاکستان میں احتساب کے اداروں کی اصلاح کا اعلان پہلے بھی کئی بار ہو چکا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔